Paid ad
Educationتازہ ترین

نواز شریف ایگری کلچر یونیورسٹی: وائس چانسلرکا انوکھا اقدام،خود ہی ڈین تعینات کرنے لگے

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں الٹی گنگا بہنے لگی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد آصف اپنے چہیتے اور جونیئرز پروفیسرز کو ایکٹنگ ڈین تعینات کر رہے ہیں، جن میں ڈاکٹر شفقت سعید، ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر، ڈاکٹر عرفان بیگ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز جب کے ڈاکٹر عرفان بیگ خود شعبہ اپلائیڈ اکنامکس کا ہے، اور اسے کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بھی چارج دے رکھا ہے جب کے کسی بھی یونیورسٹی کی فیکلٹی کے ڈین کی تعیناتی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور گورنر کی فائنل اپروول کے بعد آرڈر کرتا ہے اور اس یونیورسٹی کو بذریعہ نوٹیفکیشن جاری کرتا ہے اور زرعی یونیورسٹی میں ایکٹنگ ڈین لگا کر کام چلایا جا رہا ہے جن کا آج تک کوئی ہائر ایجوکیشن نے آفیشل ڈین نہیں تعینات کیا ۔

لیکن وائس چانسلر گورنر کو بائی پاس کر کے اختیارات استعمال کر کے اپنے چہیتے اور جونیئرز پروفیسرز کو ایکٹنگ ڈین تعینات کر رکھا ہے جب کہ سینئیر پروفیسر کو چیئرمین شپ سے بھی فارغ کر کے حال ہی میں نئی تعیناتی ہونے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو چیئرمین لگا دیا گیا اور جونئیر پروفیسر کو ایکٹنگ ڈین اور ممبر سنڈیکیٹ تعینات اور سینئر پروفیسر کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یونیورسٹی کی مختلف کمیٹیوں سے اور ممبر شپ سے بھی فارغ کر دیا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button