Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا بارہواں اجلاس

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا بارہواں اجلاس منعقد ہوا۔
جس کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی اجلاس کے دیگر شُرکاء میں ترقی پسند کاشتکار ممتاز خان منیس، نمائندہ ڈائریکٹر جنرل زرعی تحقیق ڈاکٹر الطاف حسین، رجسٹرار محمد عمران محمود، ڈائریکٹر گریجوایٹس اسٹڈیز ڈاکٹر ناصر ندیم،ڈاکٹر آصف رضا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اکرام نے شرکت کی، جب کہ آن لائن شمولیت اختیار کرنے والوں میں ڈائریکٹر جنرل واٹر مینجمنٹ، نمائندہ ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن شہزاد صابر، ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر شفقت سعید، ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈاکٹر وقاص ملک، ڈاکٹر ذولفقار علی، ڈاکٹر محمد حماد ندیم طاہر، ڈاکٹر تنویر الحق، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر عالمگیر خان، ڈاکٹر تنویر احمد، ڈاکٹر حافظ محکم حماد، ڈاکٹر سلمان قادری، ڈاکٹر سرفراز ہاشم، ڈاکٹر شازیہ حنیف، ذوالفقارعلی تبسم کنٹرولر امتحانات بھی موجود تھے۔
اجلاس میں ایم ایس سی (آنرز)، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے نئے اور پُرانے تعلیمی پروگرام اور نصاب پر تفصیلی بحث ہوئی، اور چند تجاویز کے بعد ان کی منظوری دے دی گئی۔
مزید براں جامعہ کے ایم ایس سی (آنرز) ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے طلباء کے تحقیقاتی موضوعات کو باریک بینی سے پرکھا گیا۔ اور پھر چند اصلاحات کے ساتھ ان کی منظوری دے دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button