Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں شجرکاری کا آغاز

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وزیر اعظم پاکستان کے پروگرام کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت عسکری بنک کے ریجنل منیجر اور یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ایڈمن بلاک میں پودے لگائے ۔
ترجمان ریاض ہراج کے مطابق اب تک زرعی یونیورسٹی میں تقریباً 50ہزار نئے پودے لگائے جا چکے ہیں، جبکہ پنجاب گورنمنٹ کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی ایپ میں اب تک تقریباً 7ہزار پودوں کی جیو ٹیگنگ بھی ہو چکی ہے ۔ مزید لگنے والے پودوں کی بھی ساتھ ساتھ جیو ٹیگنگ ہو گی ۔
زرعی جامعہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر پودے لگانے کی مہم یونیورسٹی کی حدتک ہی محدود نہیں بلکہ ملتان اور گردو نواح کے علاقوں میں بھی یونیورسٹی کی جانب سے درخت لگائے جا رہے ہیں ۔
مہم کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے لوگوں میں شجر کاری سے متعلق شعورو آگاہی اجاگر کرنے کیلئے مختلف اوقات میں اداروں ، یونیورسٹیز ، کالجز اور سکولوں میں آگاہی سیمینار کروائے جاتے ہیں ۔
اس موقع پر ڈاکٹر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر ، ڈاکٹر آصف رضا ، محمد رفیق فاروقی ، ڈاکٹر مدثر یسین اور عسکری بینک کی جانب سے سید اسد عباس شاہ و دیگر شرکاء نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button