Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی یاد میں ریفرنس

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ تعلقات عامہ کے زیر اہتمام ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا زرعی جامعہ کی سنڈیکیٹ حال میں انعقاد کیا گیا ۔
تعزیتی تقریب میںوائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)، زرعی یونیورسٹی کی تمام فیکلٹی ، سٹاف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ مرحوم ایک معروف سائنسدان کے ساتھ ایک ا چھے انسان بھی تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ان کا کردار نمایاں ہے جو کہ پوری قوم جانتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اے کیو خان لیبارٹری کا قیام بھی انہی کی کاوشوں کی ایک کڑی ہے ۔ پاکستان میں انہیں محسن پاکستان کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے جس کے وہ حق دار بھی تھے ۔ پاکستان ایٹمی قوت ہونے کی بنیاد پر بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان رکھتا ہے جس کا سہرا مرحوم محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ دور حاضر کے جدید سائنسی علوم آج سے 14سو سال قبل قرآن پاک میں ملتے ہیں جس سے آج کے دور میں عمل کرکے ترقی کی منازل باآسانی طے کی جاسکتی ہے ۔
تعزیتی تقریب کے اختتام پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی کہ اللہ غریق رحمت فرمائے۔
اس موقع پر ڈاکٹر شفقت سعید ، ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،ڈاکٹر ذولفقار علی ،ڈاکٹر مبشرمہدی، رجسٹرار عمران محمود ، ٹریثرار رفیق فاروقی ، کنٹرولر ذوالفقار علی تبسم سمیت دیگر موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button