Paid ad
Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں کپاس کے کالے پتے اور مختلف مہلک بیماریوں بارے اجلاس

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ پلانٹ پروٹیکشن کے زیر اہتمام کپاس کے کالے پتے اور مختلف مہلک بیماریوں پر میٹنگ منعقد کی گئی، میٹنگ کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی۔
وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ پاکستان میں کسانوں کی دو فصلیں اہم ہیں جو کہ کپاس اور گندم کی فصل ہے جس میں سے کسان فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصہ سے کپاس پہ نئی اقسام کی بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں جس پر قابو پانا بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیماریوں کی وجہ سے کپاس کی فصل تباہ ہو رہی ہے ، زراعت کے ادارو ں کو مل کر اس پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی ملتان اپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر کپاس کی بیماریوں کی تشخیص اور ان کا تدارک کرے گی۔ انہوں نے مزید کپاس کو لاحق پتوں کے وائرس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جو آئندہ ہفتے میں کپاس کے کالے پتوں کے حوالے سے اپنی رپوٹ پیش کر ے گی۔
میٹنگ میں ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان ڈاکٹر زاہد محمود، چیف سائنٹسٹ پلانٹ پتھالوجی ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر محمد اظہر اقبال، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، چیئر مین شعبہ اینٹو مالوجی زرعی یونیورسٹی فیصل آبادپروفیسر ڈاکٹر سہیل احمد، نیو کلیئر انسٹی ٹیوٹ فار ایگریکلچر اینٹو مالوجی پرنسپل سائنٹسٹ ڈاکٹر نازیہ سلیمان، ڈاکٹر ارسلان خان، ڈاکٹر عامر رسول، ڈاکٹر رابعہ سعید صباحت حسین اور نجیب اللہ ٹیم میں شریک تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button