Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نیشنل ایگری کلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے وفدنے ویمن یونیورسٹی ملتان کے متی تل کیمپس کا دورہ

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نیشنل ایگری کلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے وفدنے ویمن یونیورسٹی ملتان کے متی تل کیمپس کا دورہ کیا ۔
ایکریڈیشن انسپیکشن کونسل کے وفد کا بنیادی مقصد بی ایس فوڈ اینڈ سائنس ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ اور یونیورسٹی کے دیگر پراجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لینا تھا ۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے وفد کو یونیورسٹی کے بارے میں تفصیل سے بتایا کی اور ان کو یو نیورسٹی اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی مکمل بریفنگ دی ۔
نیشنل ایگری کلچر ایجوکیشن کی ایکریڈیشن کونسل کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد رجوانہ ، ان کے وفد کا کہنا تھا کہ ‏نیشنل ایکریڈیشن کونسل کا قیام کا بنیادی مقصد ملک میں پیشہ ورانہ تربیت کے معیار کو جانچنا مقصود ہے زرعی تعلیم کی کوالٹی اور ترقی ملکی ترقی کے لیئے ناگزیر ہے۔
ہیو من نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیٹکس، فشریز اور پولٹری سائنسز موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے کونسل کے قیام مقصد کوالٹی ایجوکیشن کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کونسل کے سسٹم اور دائرہ کار پر طالبات اور فیکلٹی ممبران کو بریفنگ دی ،اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری یونیورسٹی تعلیم کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتی، اس کےلئے اساتذہ کو ریفریشن کورسز بھی کرائے جاتے ہیں سیمینار اور ورکشاپ کا انعقاد تواتر سے کیا جارہا ہے۔
ایگری کونسل کو دورہ خوش آئندہے ہم ان کے اقدامات کی روشنی میں اپنے معیار تعلیم کو مزید اونچا کریں گے ،ہماری کاوشیوں کو دیکھتے ہوئے ایچ ای سی نے ہمیں ریکارڈ گرانٹ دی ہے جس کی مدد سے کئی پراجیکٹ شروع کردئے گئے ہیں جن میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بھی شامل ہیں ۔
طالبات کو تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، اب طالبات ریسرچ اور کورس ورک کو بہتر انداز میں مکمل کر کے دوسروں کے لئے نمونہ بنیں گے۔
تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب، ڈاکٹر سارہ مصدق، ڈاکٹر مریم ذین ، ڈاکٹر شازیہ، اور طالبات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button