Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیشنل ٹی ٹونٹی کے اسکواڈز کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی ٹونٹی کے اسکواڈز کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے نیشنل ٹی ٹونٹی میں شریک ٹیموں کے لیے لون ونڈو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جن ‏کھلاڑیوں نے اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلا انہیں لون ونڈو کے تحت دوسرے اسکواڈز میں ٹرانسفر ‏کیا جاسکتا ہے۔لون ونڈو کا یہ آپشن صرف نیشنل ٹی ٹونٹی کے لیے قابل عمل ہوگا۔
لون ونڈو کے لیے تمام ٹیموں کے کوچز 27 ‏ستمبر کو مشاورت کریں گے۔
چیف سلیکٹر قومی کرکٹ محمد وسیم اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اس عمل کا جائزہ لیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button