Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واجبات کی ادائیگی کے مطالبے پر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کو دھمکیاں

کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے قائم مقام صدر محمد الیاس رحمانی، چیئرمین راشد سعید خان، وائس چیئرمین چوہدری محبوب اختر،وائس چیئرمین شفقت شاہ، انفارمیشن سیکریٹری شیخ بلال ہمایوں نے کہا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن، تحصیل کونسل افسران نے واجبات کی ادائیگی ادائیگیوں کے مطالبے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں، لیکن کنٹریکٹرز ان کی دھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں 72 گھنٹوں کی دی گئی ڈیڈ لائن میں 48گھنٹے باقی رہ گئے ہیں اگر 48گھنٹوں کے اندر اندر متعلقہ افسران نے واجبات کی ادائیگیاں نہ کیں تو کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن احتجاج پر مجبور ہو جائے گی اور احتجاج کے موقع پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان، تحصیل کونسل کے کرپٹ افسران کی کرپشن و لوٹ مار کا وائٹ پیپر بھی جاری کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا محمد الیاس رحمانی نے مزید کہا کہ پچھلے دوسالوں میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان، تحصیل کونسل کے افسران نے ملتان شہر کی ڈویلپمنٹ کے لئے ترقیاتی کام کرائے جو کنٹریکٹرز نے دوست واحباب سے رقوم لیکر خرچ کئے تاکہ واجبات کی ادائیگیاں ملنے کے بعد وہ ادھار دے سکیں ، لیکن گورنمنٹ کنٹریکٹرز پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا وہ طبقہ ہے جو حکومت کو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے لیکن انہی کی تذلیل روایت بن چکی ہے جو کسی بھی مہذب معاشرے میں نہیں۔
واجبات کی ادائیگیوں کے سلسلے میں حکام بالا کو بارہا درخواستیں دی گئیں لیکن نہ جانے ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ، جس کی وجہ سے کنٹریکٹرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب، چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر 48گھنٹوں کے اندر اندر کنٹریکٹرز کو واجبات کی ادائیگیاں نہ کی گئیں تو کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ملتان جمعرات کے روز کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر کے دفاتر کے باہر احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوجائے گی اور اس موقع پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان، تحصیل کونسل کے کرپٹ افسران کی کرپشن و لوٹ مار کا وائٹ پیپر بھی جاری کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button