Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا میں الرٹ، ریلیف آپریشن 16 گھنٹے جاری رہا

سوموار کے روز ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں موسلا دھار اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے واسا میں ہائی الرٹ جاری کردیا، اور تمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے طلب کرلیا۔

شہر بھر کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کے لیے شروع ہونے والا آپریشن شب بھر جاری رہا ، منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے بوسن روڈ،ایل ایم کیو روڈ، رشید آباد چوک، میٹرو روٹ،وہاڑی روڈ،حافظ جمال روڈ،دولت گیٹ،معصوم شاہ روڈ،ر، چوک کمہاراں والا، شاہ رکن عالم کالونی، جنرل بس سٹینڈ، وہاڑی چوک سمیت،مختلف ڈسپوزل سٹیشنوں کا دورہ کر کے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ سیوریج سٹاف کو سڑکوں پر مین ہولز کورز ہٹانے اور سکر مشینوں کے ذریعے پانی اٹھانے کا حکم دیااور تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو فل کیپیسٹی پر چلانے کی ہدایت کی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button