Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا کے عملے کی عید کے ایام میں 24گھنٹے سروس

 عید قرباں کے موقع پر شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی بلاتعطل فراہمی کے لئے واسا کی طرف سے 24 گھنٹے آپریشن جاری رہا، واسا کے تمام سیوریج سب ڈویژن، ڈسپوزل اسٹیشنز، واٹر ورکس کھلے رہے ۔
جہاں عید کے پر مسرت موقع پر شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹیمیں مشینری کے ہمراہ اپنی اپنی حدود میں متحرک رہیں ، منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال نے عید ایام میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے نکاسی آب کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کرنے کے سلسلے میں ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔
انہوں نے شریف پورہ،شاہین آباد،سمن آباد،لوہار کالونی اور دیگر علاقوں کا دورہ کرکے اپنی نگرانی میں شکایات کا ازالہ کروایا ، اور اہل علاقہ کو فوری طور پر ریلیف دلوایا ۔
ایم ڈی واسا کی ہدایت پر ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر نے ڈیوٹی پر موجود ملازمین کی حاضری چیک کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں عید کی مبارک باد دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button