Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم اب کسی کو پلاٹ نہیں دے سکیں گے، صوابدیدی اختیار ختم

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اب کسی کو پلاٹ نہیں دے سکیں گے، وفاقی کابینہ نے لینڈ ایکوزیشن کا وفاقی حکومت کا اختیار ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ وزیراعظم پیکج کے تحت بہت سے لوگوں نے دو دو پلاٹ لیے ہیں، وزیر اعظم نے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے اپنا صوابدیدی اختیار ختم کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ کابینہ نے تمام اداروں میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ بیوروکریسی میں پلاٹوں کی بندربانٹ ہوتی ہے، وزارت ہاؤسنگ اپنی عمارتوں کوآؤٹ سورس بھی کرسکے گی، اور رہائشی پلاٹوں کی تقسیم کے حوالے سے ایک منصفانہ میکنزم بنایا جائے گا۔
مہنگائی کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پاکستان میں اشیا علاقائی ممالک سے اب بھی سستی ہیں، ہم علاقائی ممالک سے مہنگائی کا تقابل کرتے ہیں، ملک میں پیٹرول کی قیمت بھارت اوربنگلا دیش کےمقابلے میں کم ہے، جبکہ علاقائی ممالک میں غربت کی شرح پاکستان سےزیادہ ہے۔
وزیر اطلاعات نے سندھ حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ سندھ حکومت قیمتوں پر کنٹرول نہیں کرپارہی، چینی پنجاب میں 90 روپے فی کلو اور کراچی میں 120 روپے ہے، پیپلز پارٹی مہنگائی پر جلوس نکالے تو مراد علی شاہ کے گھر کے سامنے نکالے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button