Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو (ایم جی آئی) سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورہ پر مدینہ منورہ پہنچ گئےوزیراعظم عمران خان ریاض میں ہونے والے مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو (ایم جی آئی) سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے تین روزہ (23-25 اکتوبر) سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے ہمراہ مدینہ ایئرپورٹ پہنچنے پر مدینہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے پرتپاک استقبال کیا۔
عمران خان نے مسجد نبوی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حا ضری دی ۔
وزیر اعظم عمران خان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، ایم آئی جی سمٹ میں شرکت کے علاوہ پاکستان سعودی سرمایہ کاری فورم میں بھی شرکت کریں گے اور سعودی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے۔
وزیراعظم ایم جی آئی سمٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور لیڈ اسپیکر پاکستان کے تجربات سے شرکا کو آگاہ کریں گے۔
پا کستان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کی کامیابی کو سعودی عرب سمیت عالمی سطح پر سراہا گیا۔
دورے کے دوران وزیر اعظم کی مملکت سعودی عریبیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔پاکستان اور سعودی عرب قریبی اور وسیع البنیاد تذویراتی تعلقات سے لطف اندوز ہورہے ہیں جن کی جڑیں تاریخی ، مشترکہ عقیدے ، بھائی چارے اور عوامی سطح کے رابطوں میں جڑی ہوئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button