Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

وزیراعظم مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ میں شرکت کریں گے

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کی جانب سے مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ، سمٹ اکتوبر میں سعودی عرب میں ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان سے سعودی سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سعودی سفیر نے وزیراعظم کو سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کی جانب سے میڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سمٹ میں شرکت کی دعوت کا پیغام پہنچایا۔

وزیراعظم عمران خان نے سمٹ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی، مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سمٹ کا انعقاد سعودی عرب کی میزبانی میں اکتوبر میں سعودی عرب میں ہوگا۔
سعودی عرب پاکستان کے کلین گرین منصوبے کی طرح مڈل ایسٹ گرین انیشی ٹو شروع کررہاہے ، پاکستان اور سعودی عرب 10ارب درختوں کےمنصوبےکی طرز پر تعاون کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button