Breaking NewsNationalتازہ ترین
وزیراعظم نے فواد چوہدری کو ٹاسک سونپ دیا
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے متعلق صورتحال اور پاکستان کے مؤقف کو عالمی میڈیا میں اجاگر کرنے کا ٹاسک وزیراطلاعات فواد چوہدری کو سونپ دیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت افغانستان سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
افغانستان سےمتعلق وزیراعظم نےفوادچوہدری کوٹاسک سونپتے ہوئے ہدایت کی کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کےمؤقف کو اجاگر کیا جائے عالمی میڈیا پر بھی پاکستان کا بھرپور مؤقف آنا چاہیے۔
وزیراعظم نےاجلاس میں افغانستان سےمتعلق بیانیے پر وزرا کو آگاہ کیا۔
شرکاء کو افغانستان میں جاری غیرملکیوں کےانخلا، چمن اور طورخم بارڈرز کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔