Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم کا بڑا اعلان ، سیکیورٹی، پروٹوکولز میں مزید کمی کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول، سیکیورٹی کے ساتھ نہیں جاؤں گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچائیں اور تکلیف میں مبتلا نہ کریں، پی ٹی آئی وزرائے اعلیٰ، گورنرر، وزرا کی سیکیورٹی، پروٹوکول پر نظرثانی کررہا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ اگلے کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے جامع پالیسی پر فیصلہ کریں گے، ہم عوام کو مرعوب کرنے والے نو آبادیاتی کلچر کا خاتمہ کریں گے۔
اس بارے میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے کہا کہ زیادہ پروٹوکول کے استعمال سے بچنا چاہیے، عمران خان نے وزرا اور گورنرز کو پروٹوکول میں کمی کی ہدایت کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button