Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعلیٰ‌ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

فردوس عاشق اعوان نے استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوا دیا ہے۔فردوس عاشق اعوان کو وفاقی دار الحکومت میں ممکنہ اہم ذمہ داریاں ملنے کا ‏امکان ہے جب کہ فیاض الحسن چوہان کووزارت اطلاعات کی اضافی ذمہ داری ملنےکاامکان ہے، وزارتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم آئندہ ہفتے دورہ لاہور کےدوران ‏کریں گے۔
وزیراعظم فردوس عاشق اعوان کے وفاق میں کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فردوس عاشق کی پنجاب میں سیاسی کردار ادا کرنےکی خواہش ظاہر کردی ہے۔
فردوس عاشق نے اعتماد پر وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا، فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قیادت جہاں مناسب سمجھے ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button