Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

وزیر اعظم ، صدر مملکت اور آرمی چیف کی قومی ٹیم کومبارکباد

وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دپیش کرتے ہوئے کہا کہ ’قوم کو آپ سب پر فخر ہے‘۔
وزیراعظم نے کپتان بابراعظم کو قیادت اور عمدہ بلے بازی جبکہ شاہین آفریدی کو عمدہ گیند بازی اور محمد رضوان کو اچھی بلے بازی پر خصوصی مبارک باد بھی پیش کی۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں تاریخی میچ اپنی ٹیم کے ہمراہ دیکھا۔ اُن کے ہمراہ مشیر خزانہ شوکت ترین اور وفاقی وزیر حماد اظہر بھی موجود تھے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔
آرمی چیف کی قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کوبدترین شکست دی، پاکستانی کرکٹ ٹیم نےہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ دنیاکےبہترین کرکٹر اور ہمارےوزیر اعظم کےساتھ پاکستان کی فتح دیکھی، میچ کے دوران عمران خان کی بصیرت اورکھیل کےتجزیےسے لطف اندوز بھی ہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button