Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیر اعظم نے2549 اداروں کی جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا

وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم نے2549 اداروں کی جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔
پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کی جانب سے ہفتہ کو جاری تفصیلات کے مطابق اس سلسلہ میں 83 ہزار741 شکایات کو دوبارہ کھول کر مجاز افسران کوضروری کاروائی کیلئے تفویض کی جائیں گی۔
مذکورہ تمام شکایات میں شہریوں کو جزوی ریلیف کا عندیہ دیا گیا تھا۔
پی ایم ڈی یو نے کہا ہے کہ 773 وفاقی اداروں کی 43 ہزار 351 شکایات کھولی جا ئیں گی ، جبکہ صوبائی حکومتوں کے 2450 اداروں کی 40 ہزار 415 شکایات دوبارہ تفویض کی جائیں گی۔
پی ایم ڈی یو نے کہا ہے کہ وفاقی سطح پر سب سے زیادہ 3181 شکایات آئیسکو کی کھولی جائیں گی جبکہ صوبائی سطح پر پنجاب میں ہائی وے کی 1606، خیبرپختونخواہ میں پی ڈی اے کی412 ، سندھ میں کے ڈبلیو ایس پی کی874 اور بلوچستان میں سیکنڈری ایجوکیشن کی 130شکایات سر فہرست ہیں۔
پی ایم ڈی یو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں عوامی شکایات کا ہر ممکن حل یقینی بنایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button