Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وسیع دھوکہ دہی اورفراڈ نیب کے دائرہ اختیار میں واپس لانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں وسیع دھوکہ دہی اورفراڈ نیب کے دائرہ اختیار میں واپس لانے اور احتساب عدالت کو زر ضمانت کے تعین کا اختیار دینے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیع دھوکہ دہی اورفراڈ نیب کےدائرہ اختیار میں واپس لایا جائے گا۔
احتساب عدالت کو زر ضمانت کے تعین کا اختیار دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے موجودہ آرڈیننس میں ملزم پر کرپشن کی نسبت سےزر ضمانت رکھا گیا ہے گواہان کےبیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ اور آن لائن بیانات پر وضاحت ہوگی، حالیہ آرڈیننس سےتاثرمل رہا ہے بیانات صرف ویڈیو لنک پرہی ریکارڈ ہو سکتےہیں۔
نیا نیب ترمیمی آرڈیننس قومی اسمبلی کا حالیہ اجلاس ختم ہونے کے بعد جاری ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button