Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ونٹر کلب کرکٹ لیگ کے دوسرے میچ میں اپ سیٹ

سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ونٹر کلب کرکٹ لیگ کے دوسرے میچ میں اپ سیٹ ۔
رانواں کلب قادر پوراں نے ملتان کی سینئر کلب آغا ینگسٹرز کو 103رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
ایم سی جی ملتان پر کھیلے گئے 40اوورز کے میچ میں رانواں کلب پہلے بیٹنگ میں 200رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔محمد وسیم نے 45رنز۔عنران سمیر نے 33 اور اللہ دتہ نے 23رنز بنائے۔اغا ینگسٹرز کی بائولنگ میں محمد خالد۔زوہیب حسن نے تین 3۔محمد وسیم۔تہذیب حسن اور جاوید اقبال نے ایک ایک ائوٹ کیا۔
جوابی بیٹنگ میں آغا ینگسٹرزصرف 97رنز بناسکی۔محمد وسیم نے29رنز۔جاوید اقبال 19۔محمد خالد اور محمد سجاد نے 13رنز کی اننگز کھیلی۔رانواں کی بائولنگ میں محمد وقاص۔اللہ دتہ نے تین ۔3.عمران سمیر اور سجاد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
امپائرنگ کے فرائض ندیم اقبال اور محمد آصف نے انجام دیئے۔
ڈیجیٹل آفیشل سکورر بلال حنیف تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button