Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ملتان شہر میں14 آگاہی کیمپ سجا دئے

آگاہی کیمپس سے شہریوں کو قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈالنے کے لئے پلاسٹک بیگ فراہم کئے جارہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے چوک کمہارانوالہ میں قائم آگاہی کیمپ کا دورہ کیا۔ ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر اور منیجر اور ڈپٹی منیجرز آپریشنز بھی انکے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اس موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی صفائی کے حوالے سے تیار کئے گئے عید پلان کی کامیابی کے لئے شہریوں کا تعاون ضروری ہے،وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر”خدمت آپ کی دہلیز”پروگرام کے تحت ہفتہ عیدالاضحیٰ پر ہمارا فوکس ہے،علی شہزاد نے کہا کہ شہری آلائشوں کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کر ورکرز کے حوالے کریں یا کنٹینرز میں ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری آلائشوں کو گلیوں،سڑکوں اور سیوریج سسٹم میں پھینکنے سے اجتناب کریں اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے انتظامیہ کی جانب سے کمپنی کی گاڑیوں کے فلیٹ مارچ کے اقدام کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ فلیٹ مارچ کے اقدام سے شہریوں کو کمپنی سروسز بارے آگاہی ملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button