Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ویسٹ مینجمنٹ نے کنٹرول روم قائم کردیا

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحی کے موقع پر عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کے لئے کنٹرول روم فعال کردیا ہے۔
یہ کنٹرول روم عید کے تینوں ایام میں صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک کھلا رہے گا۔
قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اٹھانے بارے شہری ہیلپ لائن1139 پر شکایت کر سکتے ہیں، جبکہ موبائل نمبر 9215555-0305 پر ایڈریس کے ساتھ شکایت پر مبنی تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ بھی کی جا سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی فیس بک پر بھی شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔شہری "خدمت آپ کی دہلیز پر” ایپ کے ذریعے بھی کمپلینٹ کر سکتے ہیں۔شکایت موصول ہونے پر کنٹرول روم کا نمائندہ فوری طور پر فیلڈ میں موجود عملے کو شکایت اور ایڈریس بارے آگاہ کرے گا، جبکہ شکایت کا ازالہ کرنے کے بعد فیلڈ میں موجود عملہ کنٹرول روم کو تصویری ثبوت ارسال کرکے گا۔
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے اعلی افسران کنٹرول روم میں آنیوالی شکایات کو براہ راست مانیٹر کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button