Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں اپنی فیلڈ سرگرمیوں کا آغاز کل سے کرے گی

ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر کا کہنا ہے کہ شہریوں کو آلائشوں کو ٹھکانے لگانے بارے گائیڈ کرنے کے لئے منگل کے روز شہر میں 13 آگاہی کیمپ قائم لگائے جائیں گے،شہری آگاہی کیمپس سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے لئے پلاسٹک بیگ حاصل کرسکیں گے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہریوں میں40 ہزار سے زائد پلاسٹک بیگ تقسیم کرے گی۔
ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے بتایا کہ یہ آگاہی کیمپس، چوک کچہری،شاہین مارکیٹ،خونی برج،گھنٹہ گھر، رشید آباد،چوک کمہارانوالہ، پیراں غائب روڈ،جناح پارک، عام خاص باغ،بی سی جی چوک،شجاع آباد روڈ اور چوک شاہ عباس میں لگائے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ شہری ان کیمپس سے پرائمری کلکشن پوائنٹس بارے بھی آگاہی حاصل کرسکیں گے،ایم ڈی نے بتایا کہ کمپنی ورکرز گھر گھر بھی پلاسٹک بیگ تقسیم کریں گے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں پلاسٹک بیگ میں ڈال کر کمپنی ورکرز کے حوالے کی جائیں تاکہ مثالی صفائی کے ذریعے ماحول کو خوشگوار رکھا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button