Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان اور "شی مینز ورک” کے درمیان ایم او یو سائن ہوگیا

ویمن یونیورسٹی ملتان اور شی مینز ورک کے درمیان طالبات کو تربیت اور ملازمت کے لئے مواقع دینے کا ایم او یو سائن ہوگیا، ایم او یو کی آن لائن تقریب میں ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور شی مینز ورک (ایس ایم ڈبلیو) کی سربراہ لبنیٰ بہات نے شرکت کی، اور معاہدے پر دستخط کئے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ تربیت اور ملازمت کے مواقع کے لئے کیریئر کا پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ذمے داری اب یونیورسٹی اٹھا رہی ہے، ہم اپنی طالبات کو عملی زندگی میں کامیاب ہونے کے تمام ہنر سکھانا چاہتے ہیں، تاکہ وہ اپنے خاندان کی سپورٹ اور اس یونیورسٹی کا نام روشن کرسکیں ۔
اس ایم او یو سے طالبات کو ایک ایسا پلیٹ فارم دستیاب ہوگا جس میں اپنی پسند کے شعبے میں اپنے ہنر آزما سکیں گی۔

ایس ایم ڈبیلو کی میڈم لبنیٰ بہات نے کہا شی میانز ورک (ایس ایم ڈبلیو) پاکستان میں خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو صلاحیتوں کے مطابق کام کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے ۔ ہم تعلیمی اداروں میں تازہ گریجویٹس” کو ہائر کرتے ہیں، ایس ایم ڈبلیو مکمل وقت اور جز وقتی ملازمت ، انٹرنشپ اور ریٹرن شپ دونوں مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ، ایس ایم ڈبلیو آن لائن کورسز سے لے کر ذاتی طور پران ٹیرن شپ تک بہت ساری خدمات مہیا کرتی ہے ، امیدواروں کو خوفزدہ یا ہچکچاہٹ کے بغیر اپنے خوابوں کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لئے اپنے تجرباتی پروگراموں کی تیاری کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر سعدیہ ارشاد، ڈاکٹر مریم زین، ڈاکٹر سارہ مصدق اور لیکچرر ماریہ شاہد موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button