Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں جاری انٹرنیشنل کانفرنس اختتام پزیر ہوگئی

ویمن یونیورسٹی ملتان، میں جاری انٹرنیشنل کانفرنس اس اعلامیہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی کہ ماحولیات اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کےلئے تمام طبقوں کو ملکر مشترکہ کوشش کرنا ہوں گئی، جدید ٹیکنالوجی استفادہ، ریسرچ کو فروغ دینا ہوگا انرجی کے روایتی طریقوں کو چھوڑ کرجدید اور ماحول دوست توانائی کے طریقوں کو فروغ دینا ہوگا، عالمی تبدیلیوں کو مثبت انداز قبول کرنا ہوگا سولر ، ونڈز ، فوسلزفیول کا استعمال کرنا ہوگا اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ماحول دوست انرجی کو فروغ دینا ہوگا، توانائی کا بحران کوئی ایک فرد کا مسئلہ نہیں بلکے یہ تمام عالم کا مسئلہ ہے اس کو علاقائی سطح سے لیکر عالمی سطح تک ملکر حل کرنا ہوگا جس کےلئے ایک فنڈز قائم کیا جائے تاکے ریسرچ کے ذریعے انرجی کے متبادل طریقوں پر کام ہوسکے ،تمام دنیا کے افراد اس بات کے ذمے دار ہیں کہ وہ توانائی کی بچت کے ساتھ انسان دوست ماحول کو یقینی بنائیں اور آنے والی نسل کو انرجی اور ماحولیات کے مسائل سے نجات دلائیں گے ماہرین نے کووڈ 19 کے پھیلاؤ اور اس پر قابو پانے کے حوالے سے تجاوزات پیش کی۔

قبل ازیں وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہ ویمن یونیورسٹی ملتان ہونے والی اس کانفرنس کے نتائج ملک وقوم کے لئے بہتر ثابت ہوں گے ریسرچرز نے اپنے مقالے پیش کئے جس سے کئی آئیڈیاز سامنے آئے جن کو حکومتی سطح پر پیش کیا جائے گا تاکے اس کو عملی طورپر اپنایا جاسکے ، ویمن یونیورسٹی مستقبل قریب میں بھی ایسی کانفرنس کا انعقاد کرتی رہے گی تاکے نئے تحقیق وتنقید کے نئے آئیڈیاز سامنے آتے رہیں۔

اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ اکرم، ایسوسی ایٹ پروفیسر رخسانہ لانگ، ڈاکٹر مریم زین نے بطور سپیکر اور دیگر اساتذہ اور طالبات نے بھی شرکت کی۔

جبکہ فوکل پرسن ڈاکٹر ملکہ رانی بھی موجود تھیں، اس کانفرنس کا انعقاد پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں امریکہ سے ڈاکٹر یاسین راجہ ، کینڈا سے پروفیسر مائیکل سٹینلز، پروفیسر ایڈرینا پیڈوئی کراس، برطانیہ سے رچرڈ تھرونٹن،پروفیسر ایلی یاسمین ، محمد طارق ساجد، نے شرکت کی ۔

اس موقع پر فوکل پرسن ڈاکٹر ملکہ رانی نے کہا کہ ریسرچرز نے اپنے شعبوں سے متعلق تجربات اور مشاہدات کا تبادلہ کیا اور ان شعبوں میں ہونے والی نئی پیش رفت اور جدت آمیزآئیڈیاز، تحقیقی منصوبوں اور تدریس کے جدید ترین طریقہ ء کار کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس تمام سرگرمی سے اساتذہ اور طالبات مستفید ہوئے ہیں۔ویمن یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں 40 مقالے پیش کئے گئے 11 غیر ملکی اور 25 قومی مقررین نے شرکت کی۔

آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button