Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں جاری تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس اختتام پذیر

ویمن یونیورسٹی ملتان میں جاری تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس اس اعلامیہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی کہ تعلیمی اداروں اور انڈسٹری ریسرچ اور اپنی ٹیکنالوجی کا ایکسچینج کریں ، جدید کاروباری تعلیم کو عام کیا جائے گا، انٹرپرینور سوسائیٹیز کا قیام کو یقینی بنایا جائے گا، اداروں اور علاقائی معاشی سرگرمیوں کوفروغ دینے کے اقدامات کئے جائیں گے ، ابتدائی سطح پر سرمایہ کاری ور مشترکہ کاروباری رویے کو پروان چڑھنے کےلئے شعوری مہم چلائی جائے گی ۔
تین روزہ کانفرنس کا عنوان انٹرپرینور اور ابھرتی ہوئی مارکیٹس تھا، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ انٹرپینورشپ کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے ، ہماری یونیورسٹی کوالٹی ریسرچ کو سامنے لانے کےلئے سیمینار اور کانفرنسز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، ہمیں امید ہے کہ اس کانفرنس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے اور ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے ، نٹرپرینورشپ کے فروغ کے لیے ملکی اور غیر ملکی اعلیٰ تعلیمی اِداروں سے روابط قائم کیے جائیں گے۔
اس کانفرنس میں پراجیکٹ شناخت ، پراجیکٹ رپورٹ تیاری ، فینانس کے ذرائع ، لائسنس اینڈ کلیئرنس ، مارکیٹنگ مینجمنٹ ، کمیونیکیشنس سکلز ، آر اینڈ ڈی ، ٹکنالوجیز پراجیکٹ اپرسیلس وغیرہ پر معلومات فراہم کی گئیںز جو طالبات کے کام آئیں گی اور ان کے بزنس آئیڈیا کو بڑھاوا ملے گا، انہوں نے کہا کہ ہماری طالبات قابلیت میں کسی سے کم نہیں ہمیں یقین ہے کہ ان کی بزنس آئیڈیاز کی وجہ سے یونیورسٹی کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہوگا ۔
کانفرنس کے آخری روز ٹریننگ ورکشا پ ہوئی، جس میں فنانس ماڈل اور انٹرپینور شپ پر عبنرین رشید خان اور ڈاکٹر غلام عباس نے لیکچرزدئے ۔
کانفرنس کی فوکل پرسن ڈاکٹر ملکہ رانی تھیں ، اس موقع پر ڈاکٹر مریم زین، ڈاکٹر سارہ مصدق، ڈاکٹر عابدہ عزیز،ڈاکٹر شاہدہ رسول اور طالبات موجود تھیں ، بعدازں شرکا میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button