Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں توانائی اور ماحولیاتی ترقی بارے عالمی چیلنجز بارے تین روزہ کانفرنس شرو ع

ویمن یونیورسٹی کے زیراہتمام توانائی اور ماحولیاتی ترقی بارے عالمی چیلنجز بارے تین روز ہ کانفرنس شرو ع ہوگئی۔ پہلے روز مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود تھے ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ’بہترین حل‘ ہے۔ گلوبل وارمنگ یا عالمی حدت ہمارے سیارے پر زندگی کے لیے خطرہ ہے اور یہ چیلنجز سرحدوں کو نہیں پہچانتے ’ہمارا مقصد پائیدار ترقی ہے اور اس کے حصول کے لیے ایک جامع طریقہ کار ہونا چاہیے جو دنیا بھر میں موجود مختلف پیشرفت اور حالات سے مطابقت رکھتا ہو۔

آجکل کرہٴ ارض کو مختلف ماحولیاتی مسائل کا سامنا ہے، جس کی اہم وجہ ماحول میں مسلسل رونما ہونے والی تبدیلیاں اور ان تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے مسائل ہیں۔ لہٰذا ہر انسان کو قدرتی آفات، گلوبل وارمنگ، سردی اور گرمی کی زیادتی اور اس جیسے دیگر ماحولیاتی مسائل کے بارے میں لازمی شعور ہونا چاہیے ۔ماحولیاتی تبدیلی (کلائیمٹ چینج) اہم ماحولیاتی مسائل میں سے ایک ہے، جس کا سامنا ہم پچھلی دو دہائیوں سے زیادہ کررہے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی کی اصل وجہ گلوبل وارمنگ، خام تیل کے جلائے جانے کا عمل اور صنعتوں سے خارج ہونے والی نقصان دہ گیسوں کا اخراج ہے، جو دراصل ماحول کے درجہ حرارت میں اضافہ کا سبب بھی بن رہے ہیں۔

جنوبی ایشیا، بالخصوص پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے۔ ایک طرف شمالی علاقوں میں موجود گلیشیئرز پگھلنے لگے ہیں تو دوسری جانب سندھ اور بلوچستان میں سمندری پانی ساحلوںکو نقصان پہنچانے کا سبب بن رہا ہے۔اس کانفرنس کا مقصد بھی ایسے ہی مسائل کو سامنے لانے اوران کے حل کا باعث بنے گی ہم اس کانفرنس کے اختتام پر ایک ایسا بیانیہ دینے میں کامیاب ہوجائیں گے جو ہمارے ماحول کو محفوظ رکھنے میں مدد گا ثابت ہوگا انہوں نے مزید کہا آج بھی ہمارے پاس بہترین موقع ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت تمام جدید علوم پر دسترس حاصل کریں اور سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنا کر ماضی کی طرح دنیا کی رہنمائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان اس جانب گامزن ہے اور صرف دو سال کے مختصر عرصے میں یونیورسٹی نے بہت سے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم پالیسیوں کی تشکیل کی ہے اور یہ کاوش جارہی رہے گی ویمن یونیورسٹی ملتان جنوبی پنجاب کی بہترین جامعات میں شمار کی جائے گی۔

اس موقع خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے کہا کہ موجودہ حالات میں کوروناء وائرس کے اثرات سے ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں ، ہمیں اپنے آپ کو اور لوگوں کو بچانا ہو گا تاکہ ہم انسان دوست ماحول کا یقینی بنا سکیں میری تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ ویکسینیشن کروائے۔

ڈاکٹر اصغر کیانی نے کہا کہ اس وقت تمام ممالک امریکہ سمیت توانائی کے بحران کا شکار ہیں اور آلودگی میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اس صورت حال میں ایسے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کرنا ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ویمن یونیورسٹی کی طالبات کو انٹرنشنل جامعات میں پلیٹ فارم مہیا کرے گے جہاں وہ اپنے پروجیکٹس ڈسپلے کر سکیں گے جن سے ماحولیاتی اور توانائی کے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

کانفرنس میں دیگر ماہرین جن میں ڈاکٹر رضوان رضا، ڈاکٹر اشفاق احمد ، ڈاکٹر ارشاد محمود ،ڈاکٹر جاوید احمد، ڈاکٹر خرم سلیم نے اپنے مقالے پیش کیے۔

آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی اور ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے شرکا میں شیلڈز تقیسم کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button