Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس شروع

ویمن یونیورسٹی ملتان میں انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کے باہمی اشتراک سے تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس شروع ہوگئی، جو 14 جولائی تک جاری رہے گی۔
کانفرنس کا عنوان’’ انٹر پرینورشپ اور ابھرتی ہوئی مارکیٹس ‘‘ہے ، پہلے روز کانفرنس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر اختر ملک تھے۔
کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان جنوبی پنجاب کی پہنچان بنتی جارہی ہے ہم صوبائی اور وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ہماری مشکلات کا ادارک کرتے ہوئے ہمیں فنڈز دیئے جس کی مدد سے ہم یونیورسٹی میں جدید آئی ٹی سنٹر اور میڈیا حب قائم کرنے جارہے ہیں ، جہاں سے طالبات کو انٹرپرینور اور معاشرتی ترقی کی تربیت بھی ملے گی۔ اس کے علاوہ ملتانی بزنس انکیوبیشن سینٹر قائم کیاگیا ہے ، حکومت پاکستان انٹر پرنیورشپ اور سٹارٹ اپس سکیموں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اس سے طالبات کو کاروباری لحاظ سے آگے بڑھنے کے مواقع ملے گے۔
ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ ہم انہی فنڈز سے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کو بھی اور زیادہ متحرک کریں گے تاکے ان کی ریسرچ کو مارکیٹ کے مطابق کیا جاسکے ، ہماری کوالٹی ریسرچ کی وجہ سے انٹرنیشنل رینکنگ میں یونیورسٹی بہتر پوزیشن پر کھڑی ہے خاص طور پر ہمارے آن لائن سسٹم کو سراہا گیا ہے ، ویمن یونیورسٹی پر والدین کا بڑھتا ہوا اعتماد ہمارے عزم کو اور بھی پختہ کررہا ہے ہماری فیکلٹی بھی محنت سے کام کررہی ہے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور قیادت کو سراہا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے ڈاکٹر اختر ملک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی آمد سے طالبات کو حوصلہ افزائی ملتی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اختر ملک نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی قیادت میں ویمن یونیورسٹی تیزی سے ترقی کررہی ہے وہ دیگر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی قریشی سب کے لئے رولز ماڈل بن چکی ہیں ان کی انتھک محنت اور کاوشوں کی وجہ سے یونیورسٹی کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا یونیورسٹی کی ترقی کےلئے کوالٹی ریسرچ کا ہونا ضروری ہے ، اس سے ہی یونیورسٹی کا امیج سامنے آتا ہے جوفنڈز حکومت کی طرف سے ملے ہیں ان کو استعمال کیا جائے ضرورت پڑی تو حکومت مزید فنڈز بھی جاری کرے گی، اپنی ریسرچ کوالٹی کو مزید بہتر بنایا جائے تاکے یونیورسٹی کی رینکنگ دنیا بھر میں جانی جائے ، ہماری حکومت تعلیمی پر فوکس کررہی ہے اس لئے فنڈز دئے جارہے ہیں اب ملتان میں نئی یونیورسٹیاں بھی قائم کی جارہی ہے، عمران خان کا وژن ہے کہ تعلیم کو عام کیا جائے اور طلبا کو تعلیمی اداروں میں تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں ۔
کانفرنس کے دوسرے اور تیسرے سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر سید ناصر حسین بخاری، ڈاکٹر عبدالخادر، ڈاکٹرافتخار احمد ڈاکٹرمنظور میرانی، سید کوثر عباس، واثق مظہر نے اپنے ریسرچ پیپر پیش کئے ۔
اس کانفرنس کی فوکل پرسن ڈاکٹر ملکہ رانی ہیں ۔ آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے ڈاکٹر اختر ملک اور تمام مقربین کو سووینئر دیئے۔کانفرنس میں ڈاکٹر مریم زین، ڈاکٹر سارہ مصدق، ڈاکٹر عابدہ عزیز،ڈاکٹر شاہدہ رسول اور طالبات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button