Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں جاری تین روزہ سیرت کانفرنس اختتام پذیر ، اعلامیہ جاری

ویمن یونیورسٹی میں جاری تین روز ہ سیرت ﷺکانفرنس اس اعلامیہ کے ساتھ ختم ہوگئی کہ تعلیم اور صحت کی سہولیات غیر طبقاتی بنیادوں پر مفت فراہم کی جائیں، تعلیم کے قومی دھارے سے تمام تعلیمی اداروں کو منسلک کیا جائے، رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام میں میرٹ کو ملحوظ رکھا جائے، یہ سفارشات کانفرنس کی فوکل پرسن ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے آخری نشست میں پیش کیں۔
شفارشات میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ رحمۃ للعالمین اتھارٹی کو میرٹ کی بنیاد پر قائم کیا جائے، تعلیم کو کاروبار کی بجائے مقدس پیغمبرانہ مشن کے طور فروغ دیا جائے، ملک میں تمام تعلیمی اداروں کو ایک قومی دھارے سے منسلک کیا جائے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئےشجر کاری کو اپنا کلچر بنانے کی ضرورت ہے۔ پائیدار ترقی کے لئے خاندان، مسجد، مدرسہ، کالج ، یونیورسٹی اور خانقاہ سمیت ملک کے تعلیمی اور تربیتی ادارے اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے ادا کرنے پر خصوصی توجہ دیں اور اپنے نصابات میں اس کو قرار واقعی جگہ دیں۔
تعلیم اور صحت کی سہولیات غیر طبقاتی بنیادوں پر فراہم کی جائیں، بڑے شیروں کے پھیلاؤ کو روکا جائے اور مکمل سہولیات کے ساتھ نئے شہروں کو آباد کیا جائے، زرعی اور باغات کی زمینوں پر تعمیراتی منصوبوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ خواتین سے متعلقہ فرسودہ روایات کے خاتمے کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں، پائدار ترقی سے متعلق مضامین کو مختلف سطح کے نصابات کاحصہ بنایا جائے۔
ریلیف پیکج کا دائرہ زیریں متوسط طبقے تک وسیع کیا جائے، نظافت اور صفائی کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔
ملکی پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے اس کو اقتدار و اختلاف کی سیاست سے بالاتر رکھا جائے۔
قبل ازیں کانفرنس کے اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی سچی محبت مسلمانوں میں تعمیری سوچ کو پروان چڑھاتی ہے، نفرت، تشدد اور گھیراؤ جلاؤ کی پالیسی کا سیرت رسول سے کوئی تعلق نہیں۔
ایسے عناصر کے خلاف سماجی شعور کو بیدار کرنا قومی فریضہ ہے۔ اسوہ رسول انتقام کی بجائے عفو و درگزر پر مشتمل ہے ، اسی لئے آپ نے دشمنوں کے دل جیت کر ان کو خدمت اسلام کا راستہ دکھایا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈین دی ویمن یونیورسٹی ملتان، صدر شعبہ علوم اسلامیہ جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر سیدہ سعدیہ ، سابق صدر شعبہ علوم اسلامیہ زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمن، پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب، رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب، ڈاکٹر عدیلہ سعید، ڈاکٹر مریم زین اور صدر شعبہ علوم اسلامیہ سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر فیروز الدین شاہ سمیت متعدد سکالرز نے پائیدار ترقی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button