Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں سائنس کا عالمی دن منایا گیا، واک کی گئی

دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں شعبہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرء کے زیر اہتمام امن اور ترقی کے لیے سائنس کا عالمی دن کے حوالے سے خصوصی واک منعقد کی گئی، واک کی قیادت رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب اور ڈاکٹر عدیلہ سعد نے کی۔
ڈاکٹر قمر رباب نے کہا کہ ہر سال 10 نومبر کو امن اور ترقی کے لئے سائنس کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "سائنس خوشحال مستقبل کی کنجی ہے”.
دنیا بھر میں امن اور ترقی کے لیے سائنس کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ سائنس لوگوں کی روزمرہ کی زندگی سے کیوں متعلقہ ہے اور انہیں متعلقہ مسائل پر مباحثوں میں شامل کرنا ہے۔
اس دن کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ شہریوں کو سائنس کی ترقی سے آگاہ رکھا جائے۔
ڈاکٹر عدیلہ سعد نے کہا کہ سائنس کسی ملک کو نہیں جانتی کیونکہ علم کا تعلق انسانیت سے ہے یہ ایک مشعل راہ ہے جو دنیا کو روشن کرتی ہے۔
جو قومیں سائنس فکر وذہانت میں آگے بڑھتی ہیں وہی ترقی کی منزلیں طے کرتی ہیں۔ واک میں اساتذہ اور طالبات نے بھی شریک کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button