Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر انٹرنیشنل ویبنار

دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں شعبہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے انٹرنیشنل وبینار بعنوان "وےوارڈ یوتھ” منعقد کیا گیا، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھیں، جبکہ آرگنائزر ڈاکٹر حنا منیر اور ڈاکٹر فریحہ تھیں۔
وبینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ نوجوان کسی بھی سوسائٹی میں ایک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہے، کیونکہ نوجوان زندگی کی ذمہ داریوں کو بھرپور اور حوصلے کے ساتھ انجام دیتے ہیں ، ایکسپلور کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا عالمی دن اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ ہماری یوتھ کو اپنی اور اپنے ملک کی ذمہ داریوں کے لیے خود کو تیار کرنا ہے اور اپنی سوسائٹی کے اندر تبدیلی کا نمائندہ بننا ہے۔
اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ اپنے اندر وہ خوبیاں پیدا کریں جو انٹر پرسنل سکلز، کمیونیکیشن سکلز، ٹیم ورک سکلز، ٹیکنالوجی سکلز اور انفرادی طور پر ذہنی سوچ کو اجاگرکرتی ہیں۔نوجوانوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے وقت اور قوت کا بھرپور اور صحیح استعمال کریں اور اس معاشرے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔
ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جیرالڈ سیپریانی (یونیورسٹی آف آئرلینڈ), ڈاکٹر ماریہ لوسپیر( یونیورسٹی آف لنکن یوکے) ڈاکٹر امیناتھ خفیہ ( یونیورسٹی آف مالدیپ), ڈاکٹر فاطمہ (قائد اعظم یونیورسٹی), ڈاکٹر پانکج ( دہلی یونیورسٹی), ڈاکٹر پونم (دہلی یونیورسٹی) اور ڈاکٹر جہانزیب خان ( پشاور یونیورسٹی) نے کہا کہ معاشرے میں تنقیدی سوچ اور ذمہ دارانہ رویے کی عدم موجودگی ہے۔
آج کے نوجوانوں کو صحت ، خاندانی منصوبہ بندی ، موسمیاتی تبدیلی، فنی اور تحقیقی مہارتوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ سوسائٹی کی اقدار کی پاسداری کی ذمے داری سنبھالنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہوگی تاکے معاشرے کی گروتھ جاری رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button