Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی تعیناتی کو دو سال مکمل ہوگئے

ڈاکٹر عظمی قریشی نے 6 اگست 2019 میں بطور وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان کا چارج سنبھالا تھا۔
دو سال کی مدت مکمل ھونے پر تمام سٹاف ممبران نے ڈاکٹر عظمی قریشی کو پھول پیش کئے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ ان کےلئے یہ ایک اعزاز کی بات کہ وہ اس یونیورسٹی میں دوسری مستقل وائس چانسلر کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے اس یونیورسٹی کو جوائن کیا تھا، اس وقت یونیورسٹی بہت سی مالی اور مختلف مشکلات کا شکار تھی، پھر وقت کے ساتھ ساتھ میری ٹیم کے محنت اور کاوشوں کی وجہ سے ہم نے بہت سے مسائل پر قابو پا لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آہندہ کے دو سال بھی میں یونیورسٹی کی تعمیر وترقی کے لیے اپنی تمام تر کوششوں جارہی رکھوں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button