Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کی 46 اساتذہ کو شہر کے گرلز کالجز میں تعینات کرنے کا فیصلہ

ویمن یونیورسٹی ملتان کی رجسٹرار سیمت 46اساتذہ اور 23 نان ٹیچنگ سٹاف 30 جون کو یونیورسٹی سے رخصت ہوجائیں گی۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں سے کالجزکیڈر کے اساتذہ کو واپس بلانے کے احکامات جاری کئے تھے، اس سلسلے میں ویمن یونیورسٹی کی 46 اساتذہ کی خدمات سرنڈر کی گئیں۔

ان میں شعبہ کیمسٹری سے پروفیسر فرزانہ اکرم جو رجسٹرار بھی ہیں ، انور ظفر، مس نائلہ امتیاز، عابدہ اشرف، طاہر ہ سلیم کمپوٹر سائنس حمیدہ الیاس ، انگلش سے فرخندہ توقیر، منزہ اصغر، عصمت آرا شیخ، نوشین سلیمان، حسنہ طارق، ارم امتیاز، مس بشریٰ نزہت، عافیہ خضر،رابعہ تسنیم ، رابعہ عارف، آمنہ احسن، الماس تسلیم، نازیہ کلثوم، فوزیہ ناصر، ثمن ناصر، اسلامیات کی شاہانہ تبسم ، مصباح فاطمہ، شعبہ فزکس سے رخسانہ لانگ، ریحانہ اسلم، نوشین عزیز، کائنات رفیق، اور نادیہ گیلانی، ماریہ زاہد ، سیاسیات کی صف بٹ، شہزادی سعدیہ ، سائیکالوجی حمیرا ملک ، فوزیہ گلزار، عظمیٰ ارم، صفیہ راشد، فزیکل ایجوکیشن سے طاہرہ قراۃ العین ، عابدہ رضوی، شماریات سے مس عظمیٰ نواز، کہکشاں عتیق، لیلیٰ ماہ عاشق، اردو سے یاسمن یاسین، زوایالوجی عنبرین رانا، اور نازیہ حیدر باٹنی کی گلشن زبیر ، اکنامکس طاہرہ کلثوم، مس عائشہ عنبرین، شامل ہیں، کو ملتان شہر کے گرلز کالجوں میں تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرید شریف نے اساتذہ کی تعیناتی کےلئے اقدامات شروع کردئے ہیں ۔
اور یکم جولائی سے کالجز میں ڈیوٹی سرانجام دیں گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button