Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کی فون سم بند کرنے کافیصلہ

سندھ حکومت نے ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کی موبائل سمز بند کرنے کے لیے وفاق کے ذریعے پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ کورونا ٹاسک فورس نے صوبے میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد اور کراچی میں کیسز کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کرنے پر ایک بار پھر پابندیاں لگانے کافیصلہ کیا ہے۔
کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن سرکاری ملازمین نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی، ان کی تنخواہیں آئندہ ماہ سے بند کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جو لوگ ایک ہفتے میں ویکسین نہ کروائیں ان کی موبائل سم بلاک کیاجائے، جب کہ اگلے مہینے سے ویکسین نا لگانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکی جائیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ویکسی نہ لگوانے والے افراد کی موبائل سم بند کرنے کے لیے این سی او سی اور پی ٹی اے کو خط لکھا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button