Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیوٹا کے زیراہتمام ڈپلومہ کے امتحانات 29جولائی سے شروع ہوں گے

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر انتظام ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینیرزکا امتحان کل 29 جولائی سے شروع ہوگا۔ فنی تعلیمی بورڈ کے تحت ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے پہلےسالانہ امتحان میں ڈپلومہ ان کامرس،ڈپلومہ ان ہوٹل آپریشن، میٹرک ٹیک، میٹرک ووکیشنل بھی شامل ہیں۔ امتحان میں ایک لاکھ تیئس ہزار طلبا وطالبات شرکت کریں گے۔امتحان کیلئے 300 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ٹیکنیکل بورڈ کے مطابق طلبا کی رولنمبر سلپس پہلے ہی بورڈ کی ویب سایٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button