Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستانیوں پرعمرے کی پابندیاں ختم ہونے امکان

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے عمرہ خواہمشندوں کو اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 3 ، 2 ہفتے ‏میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔
وفاقی وزیرمذہبی نے پشاور میں حاجی کیمپ فیز7میں نئے رہائشی بلاک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے ‏کہا کہ حجاج کرام کی خدمت کیلئے نئی بلڈنگ قائم کردی گئی یہاں پرحجاج کرام کوتمام سہولت مہیاکی ‏جائےگی۔فاقی وزیر نے کہا کہ حجاج کرام کےتربیتی نظام اورکلاسز کیلئےیہاں بندوبست کیاجائےگا ایک ہی چھت ‏تلے دستاویزات کی جانچ، ویکسی نیشن بھی کی جاسکےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمرہ، حج سےمتعلق کوئی اضافی خرچہ وصول نہیں کیا جا رہا ہے ، دنیا بھر میں حج اور ‏عمرےکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، ایئرلائنز کے ٹکٹ مہنگےہونےسےحج، عمرےپیکیج میں اضافہ ہوا۔
انورالحق قادری کا کہنا تھا کہ دنیابھر میں کورونا پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہیں آئندہ 3 ، 2ہفتے میں پاکستانی ‏عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button