Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستانی طیاروں پر پابندی ختم ہونے کا امکان

عالمی ہوا بازی تنظیم اکاو کی جانب سے پاکستانی طیاروں پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان ہے۔
یورپی یونین کی جانب سے پاکستا نی طیاروں پر پابندیوں اور سی اے اے کے مسقبل کے فیصلے کے لیے عالمی ہوا بازی کی تنظیم نے سول ایوی ایشن کا مکمل آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انٹر نیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکاو کی ٹیم 29 نومبر کو 12 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گی، جو 10 دسمبر تک سی اے اے کا آڈٹ مکمل کرے گی۔
عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہم مختلف شعبہ جات کا مکمل آڈٹ کرے گی ، کپتانوں کو لائسنس جاری کرنے والے نظام ، ائیر نیوی گیشن، ائیر کرافٹ آپریشنز ،طیاروں کی ائیروردنیس ، ایرو ڈورومز ائیر اسپیس، اے آئی بی سمیت دیگر شعبوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
سی اے اے نے مخلتف شعبوں پر اکاو کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے بڑے اقدامات کیے ہیں، جس کی بنیاد پر کہا جارہا ہے کہ طیاروں پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پابندی سے متعلق تمام پوائنٹس پر کام مکمل کر لیا گیا، امید ہے کہ تمام پوائنٹس کلئیر ہو جائیں گی اور پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button