Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان تنظیمی اتحاد کے زیر اہتمام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

پاکستان تنظیمی اتحاد کے زیر اہتمام محسن پاکستان و نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنماء فرحان الحق حقانی نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک معروف سائنسدان کے ساتھ ایک اچھے انسان بھی تھے۔
وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ناقابل تسخیر ایٹمی قوت بنانے میں ڈاکٹر صاحب کا نمایاں و کلیدی کردار ہے ، جو پوری قوم جانتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کو "محسن پاکستان” کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے جس کے وہ حق دار بھی تھے۔
تقریب سے ملک فیض رسول رجوانہ، عرفان الحق حقانی، ڈاکٹر عبدالسمیع، منور خورشید صدیقی، جواد امین قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ در اصل یہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہی تھے جنہوں نے اپنے اوپر مغرب اور دشمنوں کے ہر قسم کے الزامات برداشت کئے لیکن اپنے عزم و ارادے میں خلل نہ آنے دیا۔
سماجی رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان راسخ العقیدہ سچے مسلمان اور قومی ہیرو تھے مرحوم کی وفات سے قوم ایک محسن سے محروم ہوگئی۔
تقریب میں شاہد محمود انصاری، عامر شہزاد صدیقی، سلیم الرحمن میئو، فہیم ممتاز ایڈووکیٹ، ملک نعمان حمید ودیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button