Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان ریلوے کاسافٹ امیج سامنے لانےکےلئے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کافیصلہ

پاکستان ریلوے کا ریلوے سٹیشنزکی حالت زار ٹھیک کرنے کے لیےانٹرن شپ پروگرام لانے کا فیصلہ ، ملک کے بڑے ریلوے سٹیشنز پر انتظامی امور میں معاونت کے لیے 32 انٹرنی بھرتی کیے جائیں گئے۔
انٹرنی لاہور، ملتان، راولپنڈی، روہڑی، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور وزارت ریلوے کے لیے رکھیں جائیں گئے۔انٹرنی مارننگ اور ایوننگ شفٹ کے لیے رکھے جائیں گئے،۔ماسٹر ڈگری کے حامل نوجوان انٹرن شپ کے لیے درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔
درخواست کنندگان کے لیے عمر کی حد 25سال رکھی گئی ہے، انٹرن شپ پر بھرتی نوجوان ریلوے سٹیشنز پر مسافروں کی رہنمائی، ریلوے امیج میں بہتری، مسافروں کے مسائل کے حل کے لیے فرائض سرانجام دیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button