Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان فٹبال پریمیئر لیگ: ائیر فورس اور سوئی گیس سدرن کراچی فاتح

قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں جاری ملک صلاح الدین ڈوگر فلڈ لائٹ پاکستان فٹبال پریمیئر لیگ میں گذشتہ شب بھی دو مزید میچوں کے فیصلے، ائیر فورس اور سوئی گیس سدرن کراچی فاتح سول ایوی ایشن اور ہما اسلام آباد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیل کے مطابق پہلا میچ سوئی سدرن اور ہما اسلام آبادکے مابین ہوا ، جوکہ سوئی سدرن نے دو کے مقابلے میں چھ گول سے جیت لیا ۔
فاتح ٹیم کی جانب سے وحیدنے چار،صدام اور طاہر نے ایک گول کیا، مدبمقابل کی جانب سے ابراہیم، مہان طور نے گول کئے۔
دوسرا میچ پاکستان ائیر فورس اورسول ایوی ایشن کے مابین ہوا ، جو کہ ائیر فورس نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے مہدی حسن، فیصل، مجاہد جبکہ مدمقابل کی جانب سے واحد گول نعیم نے کیا۔
میچ فیفا ریفریزاحمد رؤف، عدنان انجم دلاور خان،محبوب بلوچ، ندیم بٹ،ماجد خان، میچ کمیشنر شفاعت حبیب،اسیسر رانا مشتاق نے میچ کو سپر وائز کیا۔
مہمانان خصوصی سابق انٹرنیشنل فٹبالر ز رانا باقر، عارف محمود،نوید اکرم،باو اسلم،ذوالفقار ڈوگر،ملک یسین، محمد شاہد،سعید قریشی،محمد اجمل،افضل نیازی تھے ۔
میچ کے مہمانانِ نویدقریشی، ظہورگجر نور پارس سپرنڈنٹ ملتان بورڈ تھے۔
اس موقع پر میاں جاوید قریشی، نوید اکرم،رانا باقر، شفقت رحمن،آصف لاہوری ودیگر ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button