Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان فٹبال پریمیئر لیگ :کراچی نے نیوی کو دو گول سے ہرادیا

قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں جاری ملک صلاح الدین ڈوگر فلڈ لائٹ پاکستان فٹبال پریمیئر لیگ میں گذشتہ شب بھی دومیچز کھیلے گئے، پہلا میچ پاکستان نیوی اور کراچی یونائیٹیڈ کے درمیان ہوا، جو کہ کراچی نے دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے عاقب،فرید،افان جنید نیوی کی جانب سے شعیب اور نوید نے گول کئے۔
دوسرا میچ پاکستان واپڈا اور سوئی نادرن لاہور کے مابین ہوا ، جو واپڈا نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے احمد فہیم،نیروس سوئی نادرن کی جانب سے واحد گول شعیب نے کیا ۔
میچ فیفا ریفریزاحمد رؤف، عدنان انجم دلاور خان، محبوب بلوچ، ندیم بٹ،ماجد خان، میچ کمیشنر شفاعت حبیب،اسیسر رانا مشتاق نے میچ کو سپر وائز کیا۔
مہمانان خصوصی راو مظہرالاسلام، ایڈیشنل سیشن جج بہاولپور ندیم اقبال، میاں اطہر ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن تھے۔
اس موقع پر میاں جاوید قریشی، نوید اکرم،شفقت رحمن،آصف لاہوری ودیگر ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button