Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پاکستان میں یونیورسٹیوں نے اپنی رینکنگ بڑھانے کےلئے رینکنگ سسٹم بنالیے

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے یونیورسٹیوں کی رینکنگ گزشتہ چار سے معطل ہے، جس کی وجہ سے پاکستانی یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری نہیں کی جارہی ہے۔
ایچ ای سی نے ایجوکیشن یونیورسٹی اورانڈسٹریل یونیورسٹیز کی اعتراضات کے بعد رینکنگ کو معطل کردیا تھا ۔
ان یونیورسٹیوں کا کہنا تھا کہ جو پیرا میٹرز یونیورسٹیوں کی رینکنگ سیٹ کرنے کےلئے بنائے گئے ہیں، وہ ایجوکیشن یا انڈسٹریل یونیورسٹیوں کے لئے نہیں ہیں، اور ناہی ان کے اساتذہ ان پیرا میٹرز کو پورا کرسکتے ہیں
جس کے بعد پاکستان میں ایک بھیڑ چال چل پڑی متعدد یونیورسٹیوں نے اپنی رینکنگ زیادہ ظاہر کرنے کے لئے اپنی رینکنگ سسٹم بنالئے، جو سوشل میڈیا پر چل رہے ہیں ،جس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ ان کی یونیورسٹی اس وقت پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی ہے یا ٹاپ ٹین میں شامل ہے جبکہ ورلڈ ٹائم رینکنگ میں پاکستان کی یہ یونیورسٹیاں شامل ہی نہیں ہیں۔
کوالٹی انہاسمنٹ سے جڑے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ ایسی رینکنگ داخلوں کے موقع پر سامنے آتی ہیں تاکے زیادہ سے زیادہ طلبا کی یونیورسٹیوں میں داخلہ لے سکیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button