Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان نیوز ی لینڈ سیریز : ڈی آر ایس ٹیکنالوجی استعمال نہیں ہوگی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی استعمال نہیں ہوگی، تاہم پی سی بی انگلینڈ کی سیریز میں اس ٹیکنالوجی کی دستیابی کیلئے پر امید ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک ہونیوالے تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں ڈی آر ایس کی ٹیکنالوجی نہیں استعمال ہوگی۔سیریز میں ٹیکنالوجی استعمال نہ کیے جانے کی وجہ ڈی آر ایس آپریٹرز کی عدم دستیابی ہے کیوں کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے آئی سی سی کے منظور شدہ آپریٹرز کی ہی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں جو اس سیریز کے دوران دستیاب نہیں تھے۔
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ انگلینڈ کیخلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں منظور شدہ آپریٹرز کی فراہمی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے پر امید ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button