Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان پرائمیرلیگ : سوئی سدرن نےمسلم چمن کو شکست دے دی

پی ایف ایف اورڈی ایف اے ملتان کے زیر اہتمام قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کی میں جاری 13ویں ملک صلاح الدین ڈوگر مرحوم پریمیر لیگ فٹبال چیمپین شپ میں گذشتہ شب بھی ایک مزید میچ کا فیصلہ، سوئی سدرن کراچی فاتح جبکہ مسلم چمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیل کے مطابق سوئی سدرن کراچی اور مسلم کلب چمن کے مابین ہونیوالے میچ میں پہلے ہاف میں ایک گول سے برابر رہا ، چمن کی جانب سے حکمت اللہ سوئی سدرن کی جانب سے زین العابدین نے گول کیا۔
تاہم کھیل کے آخری وصل تک برقرار رہی ، یہ میچ سوئی گیس ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت گیا ۔
فیفا ریفریز احمد روف، ماجد خان، عدنان انجم، دلاور خان، محبوب بلوچ، ندیم بٹ میچ کمشنر شفاعت حبیب اسیسر رانا مشتاق نے میچ کو سپر وائز کیا۔
مہمان خصوصی اندھی کھوئی کلاتھ بورڈ کے چئیرمین میاں فرید قریشی تھے ۔
اس موقع پر عتیق الرحمن،میاں جاوید قریشی،رانا باقر،رانا مدثر،نوید اکرم،عارف محمود،شفقت رحمن،آصف لاہوری ودیگر بھی موجود تھے۔
آج شب ایونٹ میں پہلا میچ سول ایوی ایشن اور ہما اسلام آباد دوسرا ائیر فورس اور لائیلپور کے مابین ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button