Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان پریمیئر لیگ: واپڈا کی پیش قدمی جاری، بارش نے دوسرا میچ برابر کردیا

13ویں سنیٹرملک صلاح الدین ڈوگر (مرحوم) فلڈ لائٹ پاکستان فٹبال پریمیر لیگ میں 2میچ ہوئے۔
پہلا میچ پاکاستان واپڈا اور کراچی یونائیٹیڈ کے درمیان ہوا جو کہ واپڈا نے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا ۔فاتح ٹیم کی جانب سے احمد فہیم نے تین اور اشفاق الدین نے دو گول کئے۔ جبکہ مدمقابل کی جانب سے واحد گول عامر مبارک نے کیا۔
دوسرا میچ پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کے درمیان ہوا ، جو ایک ایک گول سے برابر رہا، تاہم دوسرے ہاف کا کھیل بارش کی نظر ہوگیا۔
ریفریزاحمد رؤف، عدنان انجم دلاور خان،محبوب بلوچ، ندیم بٹ،ماجد خان، میچ کمیشنر شفاعت حبیب،اسیسر رانا مشتاق نے میچ کو سپر وائز کیا۔مہمانان خصوصی خالد جاوید وڑا نچ اور رائے محمد اسلم تھے ۔
جبکہ میاں جاوید قریشی، چوہدری شفقت علی،رائے اکرم،ملک اسلم، آصف لاہوری ودیگر بھی ہمراہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button