Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان پریمیر لیگ فلڈ لائٹ فٹبال چیمپین شپ قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں جاری

13ویں ملک صلاح الدین ڈوگر پاکستان پریمیر لیگ فلڈ لائٹ فٹبال چیمپین شپ میں تیسرے روز بھی دو مزید میچ کھیلے گئے، جو کہ مسلم چمن اور لائیلپور فٹبال کلب فاتح، جبکہ پاکستان نیوی اور سوئی نادرن گیس لاہور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیل کے مطابق پہلا میچ پاکستان نیوی اور مسلم چمن کے درمیان ہوا جو کہ سخت مقابلے کے بعدچمن نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا، میچ کا واحد گول فرید اللہ نے کیا۔
دوسرا میچ لائیلپور فٹبال کلب اور سوئی نادرن گیس کرکے درمیان ہوا، جو کہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد لائیلپور فٹبال کلب نے دو کے مقابلے میں تین گول سے میچ جیت لیا ۔
چمن اور ئیلپور فٹبال کلب نے اپنے میچز جیت کر تین قمیتی پوائنٹس اور تیس ہزار بونس حاصل کیا۔ جیتنے والی ٹیموں کو بیس بیس ہزار ملے۔
فیفا ریفریز احمد روف،دلاورخان،محبوب علی،ماجد خان میچ کمشنر شفاعت حبیب، رانا مشتاق نے میچ سپر وائز کیا۔
مہمانان خصوصی ڈی او سپورٹس عدنان نعیم اور امیراللہ شیخ تھے ،اس موقع پر رانا نوید اکرم،میاں جاوید قریشی، رانا باقر علی،عارف محمود،آصف لاہوری، شفقت رحمن سمیت شائقین فٹبال کی بڑی تعداد موجود تھی۔
چیمپین شپ کا آج ایک میچ ہما کلب اسلام آباد اور کراچی یونائیٹڈ کے مابین ہوگا۔
آخر میں ملک صلاح الدین ڈوگرپاکستان پریمیر لیگ فلڈ لائٹ فٹبال چیمپین شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ، جس میں محرم الحرام کے احترام میں 9,10محرم کو ایونٹ بند ہوگا، اور کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button