Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پاکستان کا افغانستان میں پھنسےصحافیوں اور میڈیا کارکنان کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی کا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے افغانستان میں تبدیل صورتحال کے پیش نظر ‏فیصلہ کیا ہے ، جو بین الاقوامی صحافی پاکستان کے راستے افغانستان چھوڑناچاہیں وہ اپلائی کریں۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ ان بین الاقوامی صحافیوں، کارکنان کو ترجیحی بنیاد پر ویزا دے ‏گا، حکومت کاویزانرمی کااعلان صحافیوں، میڈیا کارکنان کےتحفظ کیلئے ہے۔
پاکستانی سفیر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ افغانستان میں پاکستان کے ‏قونصل خانے بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر عملے کو کم ‏سے کم کیا گیا ہے۔
افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر نے مزید لکھا کہ کورونا کے باعث ویزے صرف آن لائن جاری ‏کیے جارہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button