Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان کا کراچی کے ساحل پر دھنسنے والے جہاز کو قبضے میں‌ لینے کا فیصلہ

کراچی کے ساحل پر پھنسنے والے مال بردار جہاز کے حوالے سے وزارتِ جہاز رانی نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ جہاز رانی نے کراچی کے ساحل پر پھنسنے والے نجی کمپنی کے مال بردار جہاز ’ہینگ ٹانگ 77‘ کو ناکارہ قرار دیتے ہوئے قبضے میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت نے پاکستان مرچنٹ آرڈیننس 2001 کے تحت جہاز کو سی وردی نہ ہونے پر قبضے میں لیا۔جہاز ہینگ ٹانگ 77 کے کپتان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا اور بتایا کہ جہاز کی مشینری اور دیگر نظام خراب ہوگیا، جبکہ نیوی گیشن بھی اب چلنے کے قابل نہیں ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ خراب جہاز انسانی جان اور املاک کے لئے نقصان دہ ہے۔ ساحل پر پھنسنے والے جہاز کو نکالنے کے لیے اطراف سے مٹی اور ریت ہٹانے کا کام کیا گیا تھا، جس کے بعد جہاز کو نکالنے کی کوشش کی گئی مگر حکام کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button