Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان کسان اتحاد اور میپکو انتظامیہ کے مابین معاہدے کے مطابق بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی پر بجلی کی فراہمی کا اعلان

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہاہے کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ کسان کی خوشحالی دراصل معیشت کی خوشحالی کی علامت ہے۔ پاکستان کسان اتحاداور ان کے اراکین ریجن بھر کے ٹیوب ویلوں کے بجلی بلوں اور واجبات بروقت جمع کروائیں۔

پاکستان کسان اتحاد اور میپکو انتظامیہ کے مابین معاہدے کے مطابق بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی سے میپکو ٹیوب ویل صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

گزشتہ ورز میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پاکستان کسان اتحاد اور میپکو انتظامیہ کے اجلاس میں پاکستان کسان اتحاد کے صدر چوہدری محمد انور نے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ زرعی ٹیوب ویل صارفین تحریری معاہدے کے مطابق جنوری 2020ء تااپریل2021ء کے بلوں کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ میپکو انتظامیہ ریکوری بڑھانے کے لئے شبانہ روزکوشاں ہے۔ مالی سال کے اختتام کی وجہ سے ادائیگیاں ہوناناگزیر ہیں۔ کسان اتحاد کے وفد کے مطالبے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ریجن بھر کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو احکامات جاری کئے کہ اگر کہیں کسی ٹیوب ویل بل کا کوئی تنازعہ ہے تو کیس ٹو کیس جائزہ لیکر فی الفور درست کرکے ٹیوب ویل صارف کو جاری کیاجائے۔

کسان اتحاد کے وفد نے اپنی زیادہ سے زیادہ ادائیگیوں کو یقینی بنانے کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ اپنے کسان اتحاد کے اراکین کو تمام سرکلز میں پیغام رسانی کرکے اس پر عملدر آمد کروائیں گے۔ اجلاس میں پرانے بقایاجات جو سال 2015ء سے زیر التواء ہیں انکا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین چوہدری محمد انور نے مذکورہ بقایاجات کی زیادہ سے زیادہ اقساط میں ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ باہمی مشاورت سے طے پایاکہ آئندہ بدھ کے روز اجلاس میں اس بارے میں فارمولا طے پائیگا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے واضح کیاکہ عدم ادائیگی پر منقطع کئے گئے کنکشنز مکمل ادائیگی پر ہی بحال کئے جائیں گے۔ اجلاس میں جنرل منیجر کسٹمرسروسز سید احسن محی الدین، سپریٹنڈنگ انجینئر خانیوال سرکل محمد سعید، سپریٹنڈنگ انجینئر وہاڑی سرکل الطاف قادر، سپریٹنڈنگ انجینئر ساہیوال سرکل محمد سرور مغل، ایکسین عارفوالہ ڈویژن خالد حسین، کسان اتحاد کی طرف سے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان، نمائندگان راشد اللہ، محمد مرتضیٰ اور محمد شفیق موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button