Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان کے خلاف سازش ناکام، افغان سفیر کی بیٹی اغواہی نہیں ہوئی

افغان سفیرکی بیٹی کے مبینہ اغواکے ڈرامےکا تفتیش کے دوران ڈراپ سین ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس اور ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے افغان سفیر اور ان کی بیٹی سے ملاقات کی جس میں وقوعہ سے متعلق سوالات کیے گئے۔ افغان سفیرکی بیٹی کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکی۔
پہلے اُس نے بتایا کہ وہ اسلام آباد کے قریب التہذیب بیکری تک گئی تھی، بعد ازاں وہ مکر گئی، افغان سفیرکی بیٹی کسی علاقےکی نشاندہی بھی نہ کرسکی۔
تفتیشی ٹیم کے مطابق افغان سفیرکی بیٹی کے بیان پر کیمرے چیک کر کے نقشہ بنایاگیا، متاثرہ خاتون یہ نہیں بتاسکی وہ اپنےگھر سے کہاں گئی تھی۔

افغان سفیرکی بیٹی کو ڈراپ کرنے والی گاڑی کی شناخت کرلی گئی، ایف 9 سے لڑکی کو لے جانے والے ڈرائیور سے بھی سوال جواب کیےگئے، جس نے بتایا کہ اُس نے لڑکی کو5 بج کر 30 منٹ پردامن کوہ سے لیا تو لڑکی نے ایف 9 میں واقع پارک جانے کا کہا۔
افغان سفیرکی بیٹی نے بتایا تھا کہ اغوا کار اس کا موبائل فون لےگئے ہیں ، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں لڑکی کے پاس موبائل موجودگی کا پتہ چلا، جس پر اگلے روز اُس کا موبائل تحویل میں لیا گیا تو اُس نے ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ افغان سفیرکی بیٹی کے موبائل فون کا فرانزک کرایا جارہا ہے، لڑکی اپنےگھرسے نکل کر ایک ٹیکسی میں بیٹھی تھی، ٹیکسی ڈرائیور سے بھی سوال جواب کیے گئے۔ ڈرائیور نے بتایا اس نے لڑکی کو جی7 کھڈا مارکیٹ پر اتارا۔
افغان سفیرکی بیٹی کئی ٹیکسیوں میں سفر کر کے مختلف مقامات پر پہنچی، کھڈامارکیٹ سے لڑکی کس ٹیکسی میں گئی اس کا سراغ لگایاجا رہا ہے، جبکہ صدر بازار راولپنڈی میں افغان سفیر کی بیٹی کی نقل وحرکت کی چھان بین جاری ہے۔
افغان سفیرکی بیٹی جہاں جہاں گئی اس کی جیوفینسنگ مکمل کرلی گئی ہے ، جبکہ تحریری درخواست پر واقعےکا مقدمہ بھی درج کرلیاگیا ہے۔
دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا نہیں کیا گیا، بلکہ یہ عالمی سازش اور را کا ایجنڈا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھاکہ افغان سفیر کی بیٹی نے پہلےکہا کہ موبائل فون لے گئے، پھر فون دے دیا لیکن ڈیٹا ڈیلیٹ کرکے دیا، سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھی ہے جس میں 2 نہیں تین ٹیکسیاں تھیں، لڑکی نے دامن کوہ سے تیسری ٹیکسی لی لیکن گھر نہیں گئی۔ ہمارے پاس سارے ٹیکسی ڈرائیور کے مالکان ہیں، ہم اور فوٹیج حاصل کر رہے ہیں کہ لڑکی گکھڑ پلازاکے سامنے کھڑی ہے، لڑکی راولپنڈی سے دامن کوہ گئی، راستے میں گھر آتا تھا وہاں اترسکتی تھی، دامن کوہ سے ایف نائن پارک گئی، ایف نائن پارک میں لڑکی نے چار ٹیکسیاں انگیج کیں، لڑکی کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ ان کے کہنے پر پرچہ کاٹاہے۔

ان کا کہنا تھاکہ لڑکی اب مان ہی نہیں رہی کہ راولپنڈی گئی تھی، لڑکی آن لائن ٹیکسی میں نہیں گئی سادی ٹیکسی میں گئی، راولپنڈی گکھڑ پلازا سے آگے کی فوٹیج نہیں مل رہی جبکہ دامن کوہ سے لڑکی نے انٹرنیٹ بھی استعمال کیا۔
علاوہ ازیں افغان حکومت نے اپناسفیرواپس بلانے کا اعلان کیا ہے کہ پہلے اغواکاروں کوسزا دی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button